فیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن

102بجلی چور پکڑ لئے ، 66 افراد کیخلاف مقدمات درج ، 39لاکھ روپے سے زائدکا جرمانہ وصول

بدھ 5 دسمبر 2018 18:30

جھنگ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی جھنگ نے حالیہ ایک ماہ کے دوران بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کریک ڈائون کے دوران 102بجلی چور پکڑ لئے جبکہ 66افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروانے سمیت ڈیٹیکشن بلوں کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی وصول کر لیا گیا ہے،جبکہ اس ضمن میں مزید کارروائی بھی جاری ہے، سپرنٹنڈنگ انجینئر فیسکو جھنگ مہر نذر محمد نے بتایا کہ فیسکو جھنگ کی جھنگ ون ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ، جھنگ ٹو، بھکر، سلطان باہو، کمالیہ اور دریا خان ڈویژنوں کی ٹاسک فورسز نے کل 102بجلی چوروں کو پکڑ لیا جن کو 194329یونٹس کی مد میں 39لاکھ 10ہزار 2 سو چھیالیس روپے پر مشتمل جرمانے عائد کئے گئے جن میں سے 15 لاکھ 15 ہزار ایک سو بائیس روپے محکمہ کو جمع کرادیئے گئے جبکہ قانونی کارروائی کیلئے 66 صارفین کیخلاف مقدما ت کا اندراج بھی کرا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چور جہاں عوام کیساتھ دشمنی کر رہے ہیں وہیں وہ قومی خزانہ کو نقصان پہنچا کر ملکی معیشت سے بھی دشمنی کر رہے ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے گردونواح میںہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طور پر اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کیخلاف فوری کارروائی کی جاسکے کیونکہ بجلی چوری قومی مجرم ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں