عمران خان کے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

پی ٹی ۱ٓئی کی عوامی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے نیچے سے اوپر تک پوری پنجاب حکومت گریڈ 18 کے ایک کرپٹ سینئر میڈیکل ۱ٓفیسر کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے یکجان ہوگئی سیکرٹری ہیلتھ کے جاری کردہ تبادلہ کے احکامات، پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی اور چارج شیٹ کا اجرا بھی موصوف کا کچھ نہ بگاڑ سکا،صوبہ کے انتظامی سربراہ کی بے حسی کرپٹ سی ای او ہیلتھ جھنگ کی حوصلہ افزائی کا با عث بن گئی‘ شہریوں کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور کرپٹ افسر کوملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ

اتوار 3 مارچ 2019 14:50

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2019ء) تمام تر کوششوں اور بیوروکریٹک سسٹم میں تبدیلی لانے کیلئے بظاہر ۱ٓئے روز جاری کردہ ہدایات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ پی ٹی ۱ٓئی کی عوامی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے نیچے سے اوپر تک پوری پنجاب حکومت گریڈ 18 کے ایک کرپٹ سینئر میڈیکل ۱ٓفیسر کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے یکجان ہوگئی حتیٰ کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان کے جاری کردہ تبادلہ کے احکامات، پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی اور چارج شیٹ کا اجرا بھی موصوف کا کچھ نہ بگاڑ سکا ہے نیزصوبہ کے انتظامی سربراہ کے طور پر چیف سیکرٹری کی مبینہ بے حسی کرپٹ سی ای او ہیلتھ جھنگ کی حوصلہ افزائی کا با عث بن گئی جس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور کرپٹ افسر کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع جھنگ کی محکمہ صحت کی تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے چپڑاسی سے لیکر سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام افسران و اہلکاران نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر یونس رشید سینئر میڈیکل ۱ٓفیسر گریڈ 18 کی کرپشن کے خلاف چار روز تک نہ صرف مکمل کام و قلم چھوڑ ہڑتال کی بلکہ تمام دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے چار روز تک سی ای او ہیلتھ سمیت کسی افسر یا اہلکار کو دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا یہی نہیں بلکہ سی ای او کی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور نے بھی گاڑی دفتر میں لاک کرکے کرپٹ افسر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا جس پر وہ پرائیویٹ کنوینس او ر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کا دفتر استعمال کرتے رہے مگر چار روز بعد ڈپٹی کمشنر جھنگ کی مداخلت اور سی ای او کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر چار روزہ دھرنا و ہڑتال کا اختتام کیا گیالیکن ڈاکٹر یونس رشید تاحال اپنے عہدہ پر برقرار ہے۔

(جاری ہے)

مزید معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب زاہد اختر زمان نے سنگین کرپشن ، 18سنٹری پٹرولز کی بوگس بھرتیوں ، لاکھوں روپے رشوت کے عوض محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس اور حتمی سنیارٹی لسٹ کے اجراء کے بغیر سینکڑوں جونیئر اہلکاروں کو آفیشی ایٹنگ بیسز کی آڑ میں سینئر عہدوں پر ترقیاں دینے ، حکومت کی جانب سے جنرل ڈیوٹیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود 250سے زائد افسران و اہلکاران کی بھاری نذرانہ کے عوض من پسند جگہوں پر جنرل ڈیوٹیاں لگانے ، 10کروڑ روپے کی میڈیسن لوکل پرچیز کا ٹھیکہ 25فیصد لیس ڈسکائونٹ کی بجائے 9.5فیصد لیس ڈسکائونٹ پر دیتے ہوئے خزانہ سرکار کو ڈیڑ ھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے ،سرکاری رہائش کی بجائے نجی گیسٹ ہائوس میں رہائش رکھنے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کا تمام اہم ریکارڈ غیر قانونی طور پر مذکورہ پرائیویٹ گیسٹ ہائوس منتقل کرنے سمیت دیگر بد عنوانیوں ، بے ضابطگیوں ، بے قاعدگیوں پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر ملک محمد یونس رشید(سینئر میڈیکل آفیسر گریڈ 18) کے ایڈ منسٹریٹو گرائونڈز پر 7دسمبر 2018ء کو تبادلہ اور ہیلتھ ہیڈ کوارٹر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر ڈاکٹر یونس رشید نے سیکرٹری ہیلتھ کے احکامات کو ماننے کی بجائے سیریس مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوتے ہوئے پنجاب سروس ٹربیونل لاہور سے رجوع کر لیا جس میں انہوںنے مئوقف اختیا رکیا کہ انہوںنے اپنے 7دسمبر کے تبادلہ کے احکاما ت کے اگلے روز ہی 8دسمبر کو مجاز اتھارٹی چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کے پاس تبادلہ کے خلاف محکمانہ اپیل دائر کی ہے لہٰذا اپیل کے فیصلہ تک انہیں عہدہ پر برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر 11دسمبر 2018ء کو پنجاب سروس ٹربیونل لاہور کے ممبر V طاہر نواز خان نے رٹ پٹیشن /اپیل نمبر 4622/2018 کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو یہ ڈائریکشن دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی کہ وہ 30روز کے اندر اندر یعنی 11جنوری 2019ء تک سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کی محکمانہ اپیل کا فیصلہ کریں لیکن اب جبکہ 11 دسمبر 2018ء کے فیصلہ کو 30کی بجائے 83دن گزر چکے ہیں مگر پھر بھی چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے مذکورہ کرپٹ افسر کی اپنے تبادلہ کے خلاف محکمانہ اپیل کا فیصلہ نہ سنایا گیا ہے جس سے تبدیلی اور گڈ گورننس کی دعویدار حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر جھنگ حافظ شوکت علی جو بلحاظ عہدہ -ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں نے سنٹری پٹرولز کی بوگس بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جھنگ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جنہوںنے اپنی انکوائری رپورٹ میں بھرتیاں بوگس ہونے کی تصدیق کر دی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے یہ انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ارسال کی مگر اسے سرخ فیتہ کی نذر کر دیا گیا۔

دریں اثناء سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب زاہد اختر زمان نے پنجاب ایمپلائز ایفی شینشی ،ڈسپلن اینڈ اکائونٹیبلٹی ایکٹ 2006ء کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس رشید (ایس ایم او /بی ایس 18) کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر طارق اسلام اعوان کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد مہر شفقت اللہ مشتاق کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر فیصل آباد زاہد مسعود نظامی نے بھی ڈاکٹر یونس رشید کے خلاف انکوائری کا عمل تیز کر دیا ہے نیز سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدائت پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈاکٹر طارق اسلام اعوان نے سی ای او ہیلتھ آفس جھنگ پہنچ کر ان کی سنگین بد عنوانیوں ، بے ضابطگیوں ، بے قاعدگیوں ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور اس سے تجاوز کے الزامات کی تفصیلی انکوائری کی ۔

اس موقع پر سینئر میڈیا پرسنز و شکائت کنندگان محمد اخلاق قریشی ، سلطان احمد ملک، صاحبزادہ ذاکر رحمن ، ملک محمد عارف اور دیگر درخواست گزاران نے انکوائری آفیسر کے سامنے بے قاعدگیوں کے تحریری ثبوتوں کے انبار لگا دیئے۔ شکائت کنندگان نے مذکورہ صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری فوری طور پر کرپٹ سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کی ٹرانسفر کے خلاف اپیل کا فیصلہ کریں اور سنگین بد عنوانیوں پر مذکورہ اپیل فوری خارج کی جائے۔انہوںنے انکوائریوں کے غیر جانبدارانہ ، منصفانہ ، شفاف انعقاد کیلئے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر یونس رشید کھوکھر کو فوری معطل و تبدیل کر نے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں