پنجاب حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،پیلی ٹیکسی ،سستی روٹی اور آشیانہ اسکیموں سے عوام کو بے حال کر دیا ، 18ارب روپے صرف لاہور بس سٹینڈ کے جنگلے پر ہی خرچ کیے جارہے ہیں ، شورکوٹ کے عوام کے مسائل اولین ترجیحوں پر حل کرنے کیلئے آیا ہوں، علاقہ کے مسائل کے بعد جلد علاقے بھر کی عوام کو سوئی گیس موٹروے جیسے تحفے دیے جائیں گے،ڈپٹی وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا جلسہ سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:47

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) ڈپٹی وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،پیلی ٹیکسی ،سستی روٹی اور آشیانہ اسکیموں سے عوام کو بے حال کر دیا ، 18ارب روپے صرف لاہور بس سٹینڈ کے جنگلے پر ہی خرچ کیے جارہے ہیں ، شورکوٹ کے عوام کی مسائل اولین ترجیحوں پر حل کرنے کیلئے آیا ہوں اور علاقہ کے مسائل کے بعد جلد علاقے بھر کی عوام کو سوئی گیس موٹروے جیسے تحفے دیے جائیں گے۔

وہ اتوار شورکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ دورہ کا اہتمام ایم اپی اے شورکوٹ حلقہ PP79میاں قمر حیات کاٹھیہ نے کیا۔چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ ایم این اے ریاض فتیانہ اور شیخ وقاص اکرم بھی تھے۔

(جاری ہے)

ریاض فتیانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم آج بھی عوام کی ہر دلعزیز جماعت ہے جبکہ ہم نہیں سمجھتے کہ ہماری جماعت میں چند افراد کے چلے جانے سے ختم ہوجانے والی ہے ،شیخ واص اکرم نے کہا کہ قائد اعظم مسلم لیگ کی لیڈر شپ پر ہمیں مکمل اعتماد ہے اور ہم چند لوٹون کے چلے جانے سے کمزور نہیں ہوئے اور آنے والے الیکشن میں ہم پہلے سے بڑھ کر سیاسی عمل میں سامنے آئیں گے اور کامیاب ہونگے۔

جبکہ میاں قمر حیات کاٹھیہ نے خطبہ استقبالیہ میں ڈپٹی وزیر اعظم سے اپیل کی کہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور الزام لگایا کہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے غریب عوام کو فنڈ روک کر صرف بڑے بڑے شہروں پر لگائے گئے جبکہ دیہی علاقوں اور شورکوٹ جیسی بڑی تحصیلوں کو سیاسی انتقام میں گردانا۔ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے خطاب میں پنجاب گورنمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاپنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا پیلی ٹیکسی ،سستی روٹی اور آشیانہ اسکیموں سے عوام کو بے حال کر دیا جبکہ 18ارب روپے صرف لاہور بس سٹینڈ کے جنگلے پر ہی خرچ کیے جارہے ہیں ۔

انہوں نے شورکوٹ کہا کہ میں شورکوٹ کے عوام کی مسائل اولین ترجیحوں پر حل کرنے کیلئے آیا ہوں اور علاقہ کے مسائل کے بعد جلد علاقے بھر کی عوام کو سوئی گیس موٹروے جیسے تحفے دیے جائیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں