جھنگ،معمولی رنجش پر سفاک دکاندار نے 12 اور 13 سال کے دو بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ،ایک بچہ چھ روز تک موت حیات کی کسمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:48

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) معمولی رنجش پر سفاک دکاندار نے 12 اور 13 سال کے دو بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ایک بچہ چھ روز تک موت حیات کی کسمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال جھنگ میں زیر علاج ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ موچی والا کے علاقہ چک نمبر 216 ج ب میں سات اکتوبر کو گاو ں کے دکاندار فرخ حیات ولد حیات نے بارہ سالہ منظر عباس اور 13 سالہ شیراز عرف شانی کو صرف اس رنجش میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی کہ اس کا کہا ہوا کام نہیں کیا تھا ۔

دونوں بچوں کو شدید زخمی حالت میں DHQ ہسپتال جھنگ لایا گیا ۔جہاں سے زخمی منظر عباس کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔جو واہاں چھ دن تک زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ دن دم توڑ گیا ۔جبکہ 13 سالہ شیراز عرف شانی تاہم جھنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اور اس کے جسم کا ستر فیصدحصہ جل چکا ہے پولیس تھانہ موچی والا نے دکاندار فرخ حیات کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں