جھنگ: اشتہاریوں سے مقابلہ، 3 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک ملزم ہلاک

پیر 3 دسمبر 2012 11:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3دسمبر 2012ء) جھنگ میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقے چک 175 میں قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد رمضان عرف رمضانی بلوچ اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک ملزم سہیل شیخانہ ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس مقابلہ 7 گھنٹوں تک جاری رہا تاہم ملزم محمد رمضان اور دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم محمد رمضان کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں