جھنگ ۔ماہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند رکھنے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعہ 17 مئی 2019 17:27

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند رکھنے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ پہلے عشرہ کے دوران گرانفروشی کے مرتکب دوکاندارو ںکو مجموعی طور پر 3لاکھ10ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس نے 764مقامات پر چھاپے مارے جن میں 155دوکان داراشیاء کی زائد نرخو ں پر فروخت میں ملوث پائے گئے جبکہ ایک دوکان دار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کہا کہ ماہ رمضا ن میں خود ساختہ اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ گرانفروشوں کے خلاف دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے ۔انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزائیں دی جائینگی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عام مارکیٹوں میں قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ اوپن مارکیٹ میں اشیائے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہو۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں