جھنگ ، گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے پیشی پر جانیوالے 3افراد جاں بحق،ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے

ہفتہ 19 جنوری 2013 14:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) جھنگ کے علاقے گڑھ مہا راجہ میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر جا نے والے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے علاقے موضع عنات شاہ کے رہائشی ظفر،ملنگ علی اور ناصر علی احمد پور سیال میں قتل کے ایک مقدمے میں پیشی کے لئے سیشن کورٹ جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں