پاک فضائیہ کا طیارہ جھنگ کے قریب گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ

بدھ 7 فروری 2007 12:37

جھنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) جھنگ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ نے چھلانگ لگا کر جان بچالی‘ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز پاک فضائیہ کا میراج طیارہ جو تربیتی پرواز پر تھا جھنگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا طیارے کے پارئلٹ نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں