جھنگ،مختلف ٹریفک حادثات میں دو طالب علم جاں بحق اور3خواتین سمیت 5 افراد زخمی

پیر 14 اکتوبر 2019 18:45

جھنگ ۔ 14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) مختلف ٹریفک حادثات میں دو طالب علم جاں بحق اور3خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر اکڑیانوالہ کے قریب ایک تیز رفتار سواریوں سے بھرا ھوا رکشہ بے قابو ھو کر الٹ گیا جس میں سوار آصف ولد اللہ دتہ، کلثوم زوجہ آصف، انوشہ دختر آصف، ثنا دختر آصف زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال شفٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چنیوٹ روڈ پر لنک اقبال نگر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین طالب علم سکول جا رھے تھے کہ سامنے سے آتی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عمر ولد رب نواز موقع پر جاں بحق ھو گیا جبکہ دو طالب علم جن میں قمر ولد انور، احمد ولد اللہ رتہ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے دونوں ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں احمد ولد اللہ دتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں