پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو

پیر 14 اکتوبر 2019 18:45

جھنگ ۔ 14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کیلئے تمام محکمے فوری ریسپانس کریں۔ضلع بھر میں سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی 93فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جبکہ اب تک پورٹل پر6 ہزار587شکایات موصول ہوئی تھیںجن میں سی6ہزار132شکایات حل کر دی گئی ہیں اور 182شکایات پرازالہ کیلئے پیش رفت جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالہ سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے عوامی شکایات کے حل کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری رکھیںاس ضمن میں سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔پاکستان سٹیزن پورٹل انقلابی پروگرام ہے اور حکومت کے ویژن کے مطابق اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے سٹیزن پورٹل /ایس این اے محمود احمد نے رواں ماہ تک موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں