مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرکے وہاں انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جیل افسران کے ہمراہ جیل کے کچن، ہسپتال ،گودام اور مختلف بارکوں کا معائنہ کیا جہاں انہوںنے کھانے کے معیاراورصفائی ستھرائی کے حوالہ سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

فیصل جبوآنہ نے جیل کے کمپیوٹر ٹریننگ اور فلاحی سنٹرز کا جائزہ بھی لیا۔ انہوںنے جیل میں قیدنوعمر حوالاتیوں اور مردو خواتین قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جیل کی وزٹنگ بک پر اپنے دورہ کے حوالہ سے تاثرات بھی تحریر کئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے جہاں انہوںنے مریضوں اور انکے لواحقین سے مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں اور انہوںنے ہسپتال کے مختلف شعبوں میںداخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔

اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں صحت کے شعبہ میں علاج و معالج کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں ڈاکٹروں اورماتحت عملہ کی بروقت دستیابی کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائیگاتاکہ علاج کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کومشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کو مختصر بریفنگ بھی دی گئی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں