ہلال احمر پنجاب کے تعاون سیگورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کرنی کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہلال احمر پنجاب کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کرنے کے حوالہ سے تقریب کا انعقادکیا گیاجس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ تھے جبکہ سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نعیم لاشاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،این جی او ہلال احمر کے ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسراور متعلقین بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران مختلف 30سکولوں اور کالجوں کے سربراہان کو فرسٹ ایڈ باکس فراہم کئے گئے تاکہ وہ اپنے اداروں میں کسی بھی فرسٹ ایڈ کی ضرورت کو فوری طور پر پورا کر سکیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کے حوالہ سے ہر شہری تک آگاہی پہنچانا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوںنے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ نجی ادارے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاور طلباء و طالبات کوبھی فرسٹ ایڈ کی ضروری تربیت دی جانی چاہیے ۔ تقریب کے دوران دیگر شرکاء نے بھی اس حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں