اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ احمد پور سیال کا مختلف بازاروں کا دورہ، اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ احمد پور سیال نے اشیائے خوردونوش کی مقررہ کردہ قیمتوں پرفروخت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے مختلف بازاروں اور مارکیٹوںکا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین نے کہا کہ اشیائے خوردوں نوش کی مصنوعی قلت اور اضافی قیمتیں وصول کرنے والے منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور اس ضمن میں قانون شکن عناصر کو جیل بھجوایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں