جھنگ ،گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے سلسلہ میں ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے سیمینارکا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے حوالہ سے ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے خصوصی سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ، ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہاتھ صاف رکھنے سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔لہٰذا مریضوں کی دیکھ بھال سے قبل اور بعد ازاں باقاعدہ ہاتھوں کی صفائی ناگزیر ہے تاکہ مختلف بیماریوں کے جراثیم سے عملہ اور دیگر مریض محفوظ رہ سکیں۔ ہاتھوں کی صفائی کے حوالہ سے بھرپور آگاہی مکمل طور پر مفاد عامہ میں ہے جس کا فروغ ہر فرد پر فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں