جھنگ، ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کے اجلاس کا انعقاد

اتوار 16 فروری 2020 18:30

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر اسفند یارمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ منعقد ہوا ،آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر غلام یٰسین بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال اظہر عباس عادل،ممبر سول سوسائٹی صدر آمنہ ویلفیئر فائونڈیشن مہرریاض نول ، اورممبر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر سبطین خان نے شرکت کی۔

بورڈ میں 106مختلف کیٹگری کے درخواست گزار پیش ہوئے جن میں مکمل فٹنس رپورٹ ہائے دیکھنے اور چیک اپ کے بعد بورڈ نی63افراد کو معذور ڈیکلیئر کیا اور معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور 28افراد کے کیس مختلف سپیشلسٹ کو فائنل رائے کیلئے بھیجوائے جبکہ 15 کیس بورڈ نے مزید ڈیسکس کیلئے آئندہ اجلاس میں رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسفند یارنے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور میں معذور افراد معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے بذریعہ درخواست ہمراہ میڈیکل کوائف بورڈ کے سامنے پیش ہوتے ہیں جس میں بورڈ ممبران مکمل چھان بین کے بعد حتمی رائے اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد میرٹ کی بنیاد پرمعذوری سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے بعد خصوصی افراد کو مالی امداد،سفری سہولیات، خدمت کارڈ،شناختی کارڈ اور جاب کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں