پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کا جھنگ جی پی او کا دورہ

بدھ فروری 18:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا نے جھنگ جی پی او کا دورہ کیا۔ پوسٹ ماسٹر جنرل خالداویس نے دورہ کے دوران جی پی او میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کاآغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پوسٹ ہمہ وقت عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔عوامی خدمت کے حوالہ سے محکمہ پوسٹ پاکستان نے نئے پرگرواموں کا آغاز کیا ہے۔ ان میں سے ایک نیشنل بنک پاکستان کے تعاون سے بیرون ملک سے رقوم کی آدائیگی ہے جس کے لیے نیشنل بنک آف پاکستان سے مل کر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سینئر پوسٹ ماسٹر جی پی او جھنگ کی دفتر میں صفائی اور نظم و ضبط کے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments