یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں قرنطینہ سنٹر قائم کردیا گیاہے،سی ای او ہیلتھ

اتوار 22 مارچ 2020 17:00

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) جھنگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور مشتبہ مریضوں کی مکمل سکیننگ و علاج معالجہ کیلئے چنیوٹ روڈ پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے یونیورسٹی ۱ٓف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سب کیمپس میں جدیدطبی سہولیات سے آراستہ قرنطینہ سنٹر قائم کردیا گیاہے جہاںڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز سمیت معاون عملہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مذکورہ میڈیکل ہیلتھ سٹاف صبح، شام ،رات کی تین شفٹوں میں مسلسل 24 گھنٹے فرائض سر انجام دیگا۔

چیف ایگزیکٹو ۱ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے میڈیا کوضلع جھنگ میں کورونا سے بچائو کے حوالے سے کئے گئے احتیاطی، حفاظتی و تدارکی اقدامات بارے بتایا کہ اگرچہ عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ19- )کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں آئسولیشن یونٹس کے قیام سمیت بعض روررل و بیسک ہیلتھ سنٹرز پر بھی تمام ممکن انتظامات کئے گئے ہیں تاہم شہر سے باہر یونیورسٹی ۱ٓف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے سب کیمپس چنیوٹ روڈ میں مین قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں تاہم شہریوں کو چاہیے کہ وہ حفاظتی، احتیاطی و تدارکی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف ہر ممکن پرہیز کو یقینی بنائیں بلکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے بھی گریز کیا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں