کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جھنگ کی سبزی منڈی میں پہلا سینیٹائزرواک تھرو گیٹ نصب

شہر کے باقی اہم مقامات پر بھی ینیٹائزرواک تھرو گیٹ لگائیں جائیں گے تا کہ لوگوں کو ہر قسم کو تحفظ فراہم کیا جائے،ڈپٹی کمشنر جھنگ

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 30 مارچ 2020 11:59

جھنگ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مارچ2020ء) پاکستان میں اس وقت ہر طرف کورونا وائرس کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہےجس کے بعد وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور لوگوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہی جھنگ کی سبزی منڈی میں پہلا سینیٹائزرواک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصدیہ ہے کہ لوگ خریداری کرنے آتے بھی ہیں تو وہ محفوظ رہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ کا کہنا تھا کہ شہر کے باقی اہم مقامات پر بھی ینیٹائزرواک تھرو گیٹ لگائیں جائیں گے تا کہ لوگوں کو ہر قسم کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ا ن کا مزیدکہنا تھا کہ ہم لوگوںکی آمدورفت کو نہیں روک سکتے، لیکن ایسے اقدامات کر کے وائرس کو پھیلنے سے رو ک سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں اپنی تباہی کا سلسلہ شرو ع کیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک ملک بھر میں 1600 افراد اس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے پھیلتے ہوئے کورونا وائر س کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا اور فوج کو طلب کر لیا گیا تھا تا کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے کیونکہ اس کا یہی حل ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے نہ ملیں۔

دوسری جانب پوری قوم ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اورپیرا میڈیل اسٹاف کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ اس مشکل وقت میں انہو ں نے ہی کام کرنا ہے۔اسی دوران لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہی جھنگ کی سبزی منڈی میں پہلا سینیٹائزرواک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصدیہ ہے کہ لوگ خریداری کرنے آتے بھی ہیں تو وہ محفوظ رہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں