چیئرمین نیب کے ویڈیو معاملے کی کردار طیبہ گُل کی کار پر فائرنگ

کار میں طیبہ گل کے تین بیٹے سوار تھے، مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے کی صورت فائرنگ کردی، واقعے میں تینوں افراد محفوظ رہے، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں رپورٹ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جون 2020 18:35

چیئرمین نیب کے ویڈیو معاملے کی کردار طیبہ گُل کی کار پر فائرنگ
جھنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2020ء) جھنگ میں چیئرمین نیب کے ویڈیو معاملے کی کردار طیبہ گل کی کار پر فائرنگ کی گئی ، کار میں طیبہ گل کے تین بیٹے سوار تھے، موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کوگن پوائنٹ پر روکا، گاڑی نہ روکنے کی صورت فائرنگ کردی، واقعے میں تینوں افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں طیبہ گل کی کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گاڑی میں طیبہ گل کے تین بیٹے سہیل فاروق ، جواد فاروق اور عون فاروق سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے واقعے میں تینوں سوار محفوظ رہے ہیں۔

طیبہ گل کے بیٹے سہیل فاروق نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں واقعے کی رپورٹ درج کروا دی ہے۔رپورٹ میں پولیس کو آگاہ کیا ہے کہ رات کو کچھ موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی، جب ہم نے گاڑی نہیں روکی تو گاڑی پر فائرنگ کردی گئی۔

(جاری ہے)

فاروق نوول نے نجی ٹی وی کو میں بتایا کہ گاڑی میرے اور اہلیہ کے زیراستعمال رہتی ہے۔ حملے میں اصل ٹارگٹ میں اور میری بیوی طیبہ گل تھے۔ رات کو میرے بچے سہیل فاروق ، جواد فاروق اور عون فاروق گاڑی لے کر گئے تھے۔واضح رہے طیبہ گل وہ کردار ہیں جو چیئرمین نیب کے حوالے سے اس وقت ایک متنازع ویڈیو سامنے لے کر آئی تھیں،جب ان کے شوہر فاروق نوول کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں