جھنگ میں اب تک کورونا وائرس سے 6 اموات ہوچکی ہیں، 339کیس پازیٹو اور260 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 6 جولائی 2020 16:55

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) :ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹونے بتایا ہے کہ جھنگ میں اب تک کورونا وائرس کی وبا سے 6 اموات ہوچکی ہیںجبکہ 339کیس پازیٹوہونے سمیت ابتک کورونا کی260 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اسلئے انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گالہٰذاشہری حکومتی ہدایات پر ذمہ داری سے عمل یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے مکمل انسداد تک اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری بازاروں ، مارکیٹوں اور دیگر تجارتی مراکزو دوکانات وغیرہ میں سینیٹائزرو ماسک کو لازمی طور پر استعمال کریں جس کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کوبھی یقینی بنایا جائے نیزدوکاندار بھی نوماسک نو سروس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوںنے محکمہ صحت کے حکام کو بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تازہ ترین صورتحال پرگہری نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں