جھنگ کے دیہی و بنیادی مراکز صحت کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ و نگرانی کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان محکمہ صحت

پیر 6 جولائی 2020 16:55

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) :ڈپٹی کمشنرجھنگ محمدطاہر وٹو کی ہدایت پرضلع بھر کے دیہی و بنیادی مراکز صحت کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ و نگرانی کا سلسلہ جاری ہے ۔محکمہ صحت کے ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ اس ضمن میں تحصیل جھنگ سمیت تحصیل شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے متعلقہ مراکز صحت کا اچانک دورہ کیااورانسداد کوروناایس او پیز کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہسپتالوں میں عملہ کی حاضری ، ادویات کے سٹاک اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کے معائنہ سمیت مشینری کی ورکنگ حالت اور مریضوں کو علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کو چیک کرتے ہوئے موقع پر موجود مریضوں سے ہیلتھ سنٹرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوںنے عملہ سے کہا کہ مریض علاج کے حوالے سے ہر طرح سے مطمئن ہونے چاہئیں۔انہوں نے بعض طبی امورکومزید بہتر بنانے کی تاکید جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مئوثر اور فعال بنانے پربھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں