آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و کشمیری مہاجر صاحبزادہ تنویر الیاس کاظمی کی عدم موجودگی میں گندم اور گھریلو سامان چوری

جمعہ 17 جولائی 2020 13:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) بسلسلہ ملازمت ۱ٓزاد کشمیر میں مقیم جھنگ سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوٹرزاینڈ لیگل آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و کشمیری مہاجر صاحبزادہ تنویر الیاس کاظمی کی عدم موجودگی میں ان کی103کنال اراضی پر کاشت کی گئی گندم کی فصل اور ان کے مکان کے گارڈر ،بالے، کھڑکیاں ،دروازے اور گھریلو سامان بھی چوری کرلیاگیا۔

اس سلسلہ میں صاحبزادہ تنویر الیاس کاظمی ،سردار ابرار، ملک نصیر زخمی نے ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل سے ملاقات کی اور فصل ومکان کے نقصان پر مقامی افراد تصورعلی ، عمران ، مشتاق ،نجف پسران اللہ داد اور اکرام کے خلاف شکایت درج کرائی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار غیاث گل نے ایس ایچ او تھانہ وریام والا کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کریں جس پر ایس ایچ او تھانہ وریام والافیصل رزاق نے ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ سجاد احمد چیمہ کی زیر نگرانی ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کا ۱اغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈی پی اوجھنگ سردار غیاث گل اورڈی ایس پی سرکل شورکوٹ سجاد احمد چیمہ نے مہاجرین کشمیر کے وفد سے گفتگو کے دوران کہاکہ کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی اور جسم کا حصہ ہیں لہٰذا ان کی شکایات کا فوری طورپر ازالہ کیاجائیگا۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران پراسیکیوٹرزاینڈ لیگل آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ تنویر الیاس کاظمی نے کہاکہ ضلع جھنگ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں محمدطاہر وٹو جیسا ڈی سی، سردار غیاث گل جیسا ڈی پی او ،سجاد احمد چیمہ جیساڈی ایس پی اور سردار فیضان احمد ریاض جیسے اسسٹنٹ کمشنرملے جو براہ راست عوام کے مسائل حل کررہے ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں