وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جھنگ میں بھی موسم برسات کی شجر کاری مہم کا افتتاح

جمعہ 17 جولائی 2020 16:35

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہروٹونے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جمعہ کو اپنے دفترکے لان میںپودا لگا کر موسم برسات کی شجر کاری مہم کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری اشرف گجر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نسیم اقبال بٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرمحمد طاہروٹونے کہا کہ ہم سب ملکر پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنا تے ہوئے ضلع جھنگ کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے جونہ صرف ہمیں سانس لینے کیلئے آکسیجن مہیا بلکہ موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی فضائی و ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرپاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہوگا تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کوماحولیاتی آلودگی سے پاک صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ماحول میسر آسکے۔

انہوںنے کہا کہ مون سون پری پلانٹیشن کے تحت ضلع بھر میں دس ہزار مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے جبکہ دیگر محکموں اوراین جی اوزسمیت ٹائیگر فورس اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشن کوگورنمنٹ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نرسری سے مفت پودوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام بھی قومی و اخلاقی فریضہ سمجھ کر اس مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم اپنے ضلع کو مثالی وسرسبز وشاداب بناسکیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ اور اس مہم کو بھرپورانداز میں کامیابی سے ہمکنار کریں تا کہ سرسبزپاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں