تین روزہ وقومی انسداد پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہوگی،5 سال تک کی عمر کی4لاکھ99ہزارسے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کی حفاظتی و یکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

جمعرات 30 جولائی 2020 00:55

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) 3 روزہ وقومی انسداد پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہوگی جبکہ 19 اگست تک5 سال تک کی عمر کی4لاکھ99ہزارسے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کی حفاظتی و یکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میںڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہرو ٹو کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ منعقد ہوا جس میںانسداد پولیومہم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اپیل کی گئی کہ والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکمے اس نیشنل کاز کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں۔

(جاری ہے)

شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمار ا مشن ہے جس کیلئے تمام محکمے مربوط لائحہ عمل کے تحت انسداد پولیو مہم میں محنت اور لگن سے کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو پولیو کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اس قومی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے خطبات میں عوام کو اس بارے آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت پولیو کے یکسرخاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاہم قومی انسداد پولیو مہم میں والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔

قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے جاری اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کے علاوہ ڈی ایچ اوز، ڈی ڈی ایچ اوز،یونین کونسل میڈیکل آ فیسرز، میڈیکل آفیسرزاورسپروائزرزبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں