عید قریب آتے ہی ضلعی انتظامیہ عوام کو سستی سبزیوںو پھلوں کی فراہمی کیلئے سرگرم ہوگئی

جمعرات 30 جولائی 2020 00:55

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) عید قریب آتے ہی ضلعی انتظامیہ عوام کو سستی سبزیوںو پھلوں کی فراہمی کیلئے سرگرم ہوگئی ہے تاہم ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز کو منڈیوں میں سپلائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹماٹر،لہسن، ادرک، سبز مرچ کی مانگ میں اضافہ کے باعث قلت نہیں ہونی چاہئے لہٰذا منڈیوں میں نیلامی کی مانیٹرنگ مزید سخت کی جائی-انہوں نے کہا کہ افسران منڈیوں میں نیلامی کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کریںاور منڈیوں میں کسی چیز کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہونے دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپلائی معمول پر رکھنے کیلئے سیکرٹریز کولڈ سٹوریج کے بھی وزٹس کریں اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کولڈ سٹوریج مالکان کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیاز کی کوئٹہ سے سپلائی شروع ہونے کی وجہ سے قیمت معمول کے مطابق ہے اسلئے پرائس مجسٹریٹس بھی عام مارکیٹ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں