دارالامان میں مقیم خواتین کو عید قربان کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ان میں کپڑوں،جوتوں اور عید گفٹس تقسیم

جمعرات 30 جولائی 2020 00:55

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی زیرنگرانی چلنے والے ادارہ دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ میںمخیر شخصیت کی جانب سے دارالامان میں مقیم خواتین کو عید قربان کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ان میں کپڑوں،جوتوں اور عید گفٹس کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو عید قربان کی خوشیوں میں شامل کرنااہم اقدام ہے تاکہ ان کو گھر جیسے ماحول کا احساس ہو۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انسانیت کی خدمت کرنے والے رضاکاروں کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دارالامان میں مقیم خواتین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ دینی و دنیاوی تعلیم اور ہنر مند بنانے کی ہر ممکن بھی کوشش کر رہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں