میٹرک کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف

ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بھی بتایا تو وہ ناصرف یہ ویڈیو وائرل کر دیں گے ، بلکہ اس کو بھی قتل کر دیں گے

Sajid Ali ساجد علی پیر 12 اکتوبر 2020 17:24

میٹرک کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف
جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اکتوبر2020ء) صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں میٹرک کی طالبہ سے زیادتی اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوگیا ، متاثرہ طالبہ کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعہ پر نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کردی ۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ قبل ساجد نامی ملزم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کی ، جب کہ ملزم نے زیادتی کے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ، جس کے بعد ملزمان کی طرف سے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے مکیٹرک کی طالبہ متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دی گئیں کہ اگر اس نے اس واقعے کے بارے میں کسی کو بھی بتایا تو وہ ناصرف یہ ویڈیو وائرل کر دیں گے ، بلکہ اس لڑکی کو بھی قتل کر دیں گے ۔

اس حوالے سے متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم اس کا محلہ دار ہے اور اس کے ساتھ دوسرا ساتھی امان تھا ، دونوں ملزمان زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، اور ملزمان کی طرف سے اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ، جس کے بعد ویڈیو وائرل کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ، تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ، اس بارے میں پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں ، واقعے کی ایف آئی آر 6 اکتوبر کو درج کرلی گئی تھی ، جس میں جنسی زیادتی کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے ، مگر چوں کہ ملزمان ضمانت پر ہیں ، اس لیے ان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ، تاہم ان کو شامل تفتیش کر کے تحقیقات کے بعد فیصلہ ہو گا کہ مقدمے میں مزید کوئی دفعات شامل کی جاسکتی ہیں یا یہی دفعات کافی ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں