جھنگ میں لڑکی مبینہ زیادتی اور تشدد سے جاں بحق

لڑکی کو سہیلی کے شوہر نے لڑکی سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 مئی 2021 10:36

جھنگ میں لڑکی مبینہ زیادتی اور تشدد سے جاں بحق
جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2021ء) : پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سہیلی نے کھانے پر گھر بلایا تھا، سہیلی کے شوہر نے لڑکی سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زیر حراست باپ کا نام عبدالوحید اور بیٹے کا نام احمد ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون دفتر سے گھر آرہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بہانہ بنا کر گاڑی کو دوسرے راستے کی طرف ‏لے گیا، ٹیکسی کی ڈرائیونگ بیٹا کررہا تھا جبکہ باپ ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

‏ کچھ دور جا کر باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زبردستی زیادتی کی اور زیورات و موبائل ‏لے کر دونوں فرار ہو گئے۔ ‏ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آئے۔ ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع ‏میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی اور چوری اغواء جیسے معتدد مقدمات میں ملوث نکلے ہیں۔ ‏ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ قبل ازیں ز تھانہ کورال پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور سنیچنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ شرمناک کھیل کھیلنے والے ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ اس جرم کی ابتدا ملزم نے خاتون پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں