مشکوک گاڑی روکنے پر مسلح ملزمان کی پولیس پرفائرنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 جولائی 2021 12:34

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان حیدر کانواں) ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، چوری شدہ کار برآمدوقت 11:50 بجے رات پولیس موبائل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون نے بذریعہ وائرلیس اطلاع دی کہ ایک مشکوک کار نمبری LE-3258 برنگ سفید جس میں مسلح ملزمان سوار ہیں ، کار حافظ چوک سے جانب چنیوٹ موڑ ، صوفی موڑ فرار ھے ، اطلاع ملنے پر بذریعہ وائرلیس کنٹرول ناکہ بندی کروائی گئی ۔

حفاظتی بند سیم پُل ناکہ بندی پر موجود پولیس تھانہ سٹی  جھنگ نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی ، مسلح ملزمان نے کار چھوڑ کر حفاظتی بند کی آڑ لیتے ہوئے فائرنگ جاری رکھی ، پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

ملزمان کہ طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک کس ملزم اپنے ہی ساتھی ملزمان کی کی فائرنگ سے مضروب پایا گیا جس کے پاس سے پسٹل بھی برآمد ہوا جبکہ بقیہ 3 کس نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، کار متذکرہ بالا کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ۔

مضروب ملزم کو برائے علاج معالجہ بذریعہ سرکاری گاڑی DHQ ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ملزم مذکورہ نے اپنا نام محمد یسین عرف اکمل ولد محمد ریاض سکنہ چک نمبر 183 ج ب جھنگ بتایا ۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار کچھ عرصہ قبل علاقہ تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون سے چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون میں درج ھے،حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ھے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں