ٓپاکستان میڈیا کونسل جھنگ کے زیر اہتمام صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف ریلی نکالی گئی

جمعرات 17 فروری 2022 19:10

l جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2022ء) پاکستان میڈیا کونسل جھنگ کے زیر اہتمام آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹرانچیف محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف کچہری چوک سے ڈسٹرکٹ کونسل تک ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرمین وحید احمد ملک اور ضلعی سیکرٹری جنرل پاکستان میڈیا کونسل ملک ارسلان شوکت کی قیادت میں جھنگ کے صحافیوں نے کچہری چوک سے ضلع کونسل سیکرٹریٹ تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ریلی میں موجود شرکائ نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی تحریریں درج تھیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین وحید احمد ملک کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کی بلا جواز گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت اور قابل افسوس ہے پاکستان میڈیا کونسل جھنگ ان کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیا کونسل جھنگ ملک ارسلان شوکت کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی محسن بیگ صحافیوں کے محسن ہیں ان کی بلا جواز گرفتاری حکومت کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت اپنے اوپر تنقید پر صحافیوں کی گرفتاریوں کی بجائے ملک میں درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات عمل میں لانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے آن لائن نیوز ایجنسی کے مالک محسن بیگ کی گرفتاری شرمناک عمل ہے اور آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہیں فی الفور رہا کیا جائے اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کر دیا جا ئے گا

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں