پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، خرم شہزاد عمر،

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں ، کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی سی او جھنگ

جمعہ 2 جنوری 2015 20:59

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمرنے کہا ہے کہ حکومت کی طر ف سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچتے اس وقت تک انتظامی مشینری چین سے نہیں بیٹھے گی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آمد ورفت کے اخراجات میں کمی کے تناسب سے روز مرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضع کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کر رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ تاجر تنظیموں ، فلورملز ایسوسی ایشن،پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،انجمن تاجران ، سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے نمائندگا ن اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں کی کمی کے تناسب سے جب سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ای اے ڈی زراعت کی طرف سے مناسب جواب نہ دینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور بابرداری کی گاڑیوں کے کرایوں میں واضع کمی نہ ہونا قابل تشویش امر ہے جس پر خصوصی توجہ سے ہی عام آدمی کو ریلیف مل سکتاہے۔

ڈی سی او نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں پر زوردیا کہ وہ باربرداری کے اخراجات میں کمی واقع ہونے کے تناسب سے قیمتوں میں فوری کمی عمل میں لائیں ورنہ سرکاری مشینری کو مجبورا سخت ایکشن لینا پڑے گا۔اجلاس کے دوران تاجروں اور دکانداروں نے ڈی سی او کو یقین دلایا کہ ضلع جھنگ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دیگر شہروں سے نصبتا کم ہیں اور گاڑیوں کے کرایہ جات میں کمی کے تناسب سے عوام کو مزید ریلیف فراہم کر دیا جائیگا۔اجلاس میں انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے مختلف اشیاء کے نئے اضافی ریٹ مقرر کرنے کے بارے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے نئے ریٹ مختص کئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں