جھنگ ،دہشت گردوں کی گورنمنٹ ڈگری کالج کو بم سے اڑنے کی دھمکی ،

کالج کے سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:27

جھنگ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) دہشت گردوں کی گورنمنٹ ڈگری کالج جھنگ کو بم سے اڑنے کی دھمکی کالج کی سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے، خط بذریعہ ڈاک پرنسپل کالج کو موصول ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ صدر کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسراسلم ساجد نے آن لائن کو بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے انہیں بذریعہ ڈاک ایک خط موصول ہوا ہے جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے ڈگری کالج کو جلد دھماکہ خیر مواد کے ذریعہ اڑ دینے کی دھمکی دی ہے ۔

جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کالج کی سیکورٹی کو مزیدسخت کر دیا گیا ہے تاہم کالج داخلے ہونے والے تمام طلباء اور دیگر افراد کی مکمل جامہ تلاشی لینے اور کوائف چیک کرکے داخلہ ہو نے دیا جا رہا ہے علاقہ کی پولیس چوکی کے انچارج مزمل کلیارنے کہا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی ملزم کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں