شباب ملی نوجوانوں کو فحاشی کلچر سے ہٹاکر دین کی طرف راغب کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، لیاقت بلوچ،

حکومت نوجوانوں کو روزگار و تعلیم کی فراہمی اوردیگر مراعات کی دستیابی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا شباب ملی کے عہدیداران سے خطاب

ہفتہ 21 فروری 2015 19:39

جھنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) شباب ملی پاکستان نوجوانوں کو فحاشی ،عریانی اورانٹرنیٹ کلچر سے ہٹاکر دین کی طرف راغب کرنے اورسنت کا پیروکار بنانے کیلئے شاندار جدوجہد کررہی ہے ۔اس وقت پاکستان میں 15سے 25سال تک کے نوجوان کل آبادی کا 42فیصد ہیں ۔شباب ملی نوجوانوں کی نمائندگی اوران کے حقوق کی دستیابی کیلئے منظم جدوجہد کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے شباب ملی کے عہدیداران وکارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے دفتر جماعت اسلامی جھنگ میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،بلا تخصیص تعلیم کی فراہمی اوردیگر مراعات کی دستیابی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں ۔نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ گوہر نے اپنے خطاب میں شباب ملی کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کے حقوق کی بات اوران کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ اگر نوجوان جدید کلچر اورمغربی تہذیب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اللہ کے دین کی طرف رجوع کرلیں توپاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت بن سکتا ہے ۔صدر شباب ملی جھنگ حسین جاوید نے نوجوانوں کی سرپرستی کرنے اورحوصلہ افزائی کرنے پر لیاقت بلوچ کا شکریہ اداکیااوراعلان کیا کہ مارچ میں شباب ملی آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی ۔اس موقع پر صوبائی صدر شباب ملی ساجد علی چدھڑ ، امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ حاجی ارشاد منڈ ،عبیدالرحمن ارقم اورمحمد عثمان نے بھی خطاب کیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں