جیلوں کی سیکیورٹی، قیدیوں ،حوالاتیوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں،چوہدری عبدالوحید آرائیں

ہفتہ 28 فروری 2015 16:42

جھنگ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ جیلوں کی سیکورٹی اور نظم و نسق کی بحالی کے ساتھ قیدیوں اور حوالاتیوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ڈسٹرکٹ جیل جھنگ نے شرپسند قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی نرمی اور رعایت نہیں برتی جائیگی۔

وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا خصوصی دورہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جیل میں قید چند قیدیوں نے آپس میں ہاتھا پائی اور جھگڑا کیا جس پر جیل انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور چند منٹ میں ہی معاملہ کو کنٹرول کر لیاگیا اور اس واقعہ میں ملوث قیدیوں کو سنٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی قیدی زخمی نہیں ہوا تاہم جیل کے عملہ کی غفلت کے حوالہ سے بھی انکواری کا حکم دے دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہاکہ معمولی واقعہ بھی پنجاب حکومت کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکتا اور جیل کے معاملات کوہنگامی بنیاد پر نوٹس لیا جاتاہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں