جھنگ ، گڑھ مہاراجہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق، ایک زخمی

منگل 7 اپریل 2015 11:09

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) جھنگ میں گڑھ مہاراجہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

منگل کوپولیس کے مطابق گڑھ مہا راجہ کے علاقے ڈائنا موڑ کے قریب آئل ٹینکر گزر رہا تھا کہ قریب سے گزرنے والے ٹریلر سے رگڑ کھا گیا جس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے 2افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ آئل ٹینکر پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں