جھنگ ،پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں جھنگ بار کے سابق جنرل سیکر ٹری سمیت 3وکلاء کو گرفتار کرلیا

جمعرات 23 اپریل 2015 12:06

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) جھنگ پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں جھنگ بار کے سابق جنرل سیکر ٹری سمیت 3وکلاء کو گرفتار کرلیا ،ملزمان نے نواحی علاقہ رتہ متہ میں ریاض حسین نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور قبضہ کرنا چاہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ قادر پور پولیس کورتہ متہ کے رہائشی محمد ریاض حسین والد شیر محمد کھوکھر نے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ جھنگ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ضیاء حسین کاظمی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق امیدوارایم پی اے حلقہ پی پی 81محمد عباس شاہ،مشتاق حسین ،سمیت 20نامزد اور15نامعلوم افراد نے گزشتہ روز ان کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور گھریلوں سامان کی توڑ پھوڑ کرکے مکان پر قبضہ کرنا چاہا جس پر پولیس نے دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے واقع کی اطلاع پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں