جھنگ ٗ سرگودھاروڈپنڈی محلہ لنک بھکر روڈ بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹر ک الٹ کر مکان پر گرگیا ٗسات بچے جاں بحق

ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث کچے مکان کے کمرے منہدم ہو گئے ٗ ملبے تلے دبے بچوں کو نکال لیا گیا ٹرک ڈرائیور رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ٗ تین ملزمان گرفتار ہیں ٗ پولیس کا دعویٰ

جمعرات 23 اپریل 2015 19:51

جھنگ ٗ سرگودھاروڈپنڈی محلہ لنک بھکر روڈ بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹر ک الٹ کر مکان پر گرگیا ٗسات بچے جاں بحق

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) جھنگ کے پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں سرگودھاروڈپنڈی محلہ لنک بھکر روڈ بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹر ک الٹ کر مکان پر گرگیا جس کے نتیجے میں 5 بچیوں اور 2بچوں سمیت 7 بچے جاں بحق اور رمضان اور اہلیہ و 2 بچوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جمعرات کو اطلاعات کے مطابق ٹرک نمبر ایس جی ای 9592 ڈیرہ غازی خان سے سبزی لاد کر سرگودھا جارہاتھاجب جھنگ بائی پاس پر مذکورہ ٹرک پنڈی محلہ لنک بھکر روڈ کے قریب پہنچا تو اس کا ٹائی راڈ کھل گیا جس پر ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے ساتھ ہی موجود ایک محنت کش رمضان کے کچے مکان میں جا گھسا ۔

ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث کچے مکان کے کمرے منہدم ہو گئے جس کی وجہ سے کمروں میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رونماہونے والے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام ، انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیاتاہم اس دوران ملبے تلے دب جانیوالی 5بچیوں4سالہ مافیا،5سالہ فرحت، 8سالہ مسرت، 10سالہ رابعہ ، 12 سالہ نادیہ اور 2بچوں 6سالہ عبدالرحمن اور 14سالہ عمران سمیت 7بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایاکہ طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے مالک مکان محنت کش 45سالہ رمضان ،اس کی 35سالہ اہلیہ سرداراں بی بی ، ایک سالہ بیٹے رضوان ، 2سالہ بیٹی سعدیہ کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ رات کی تاریکی کے باعث امداد ی سرگرمیوں میں بعض مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ اس دوران ٹرک ڈرائیور رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس حکام کے مطابق تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں