پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 12مئی کو ہو گی

بدھ 6 مئی 2015 17:50

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ):پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 12 مئی بروز منگل کو صبح 11 بجے پریس کلب جھنگ میں منعقد ہو گی جس میں اہم حکومتی ، سیاسی ، انتظامی، صحافتی شخصیات مہمان خصوصی و مہمانان اعزاز ہوں گی جبکہ تقریب کے شاندار ، پروقار اور شایان شان انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پریس کلب جھنگ کے ذرائع نے بتایاکہ اس موقع پر پریس کلب جھنگ کے نومنتخب چیئر مین لیاقت علی انجم ، محمد ارشد خان سینئر وائس چیئرمین ،شیخ محمد فاروق وائس چیئرمین اول ، صاحبزادہ ذاکر رحمن وائس چیئر مین دوم ، شیخ خرم سعید سیکرٹری جنرل ، محمد شریف طاہر جوائنٹ سیکرٹری اول ، ظہور احمدکھرل جوائنٹ سیکرٹری دوم، سید عدنان نور سیکرٹری فنانس ، رانا غلام عارف سیکرٹری اطلاعات ، محمد اخلاق قریشی آفس سیکرٹری اور غلام چشتی مجاہد آڈیٹر اپنے عہدوں کاحلف اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر منظور عابد کھرل صدر ، مصعب فاروق سینئر نائب صدر ،نوید سدھانہ نائب صدر اول ، قیصر سجاد نائب صدر دوم ، ڈاکٹر محمد ریاض نول جنرل سیکرٹری ، محمد ریاض خان جوائنٹ سیکرٹری اول ، عثمان غنی جوائنٹ سیکرٹری دوم ، ڈاکٹر قلب نواز سیکرٹری اطلاعات ، شیخ محمد اسلم آڈیٹر بھی تقریب حلف برداری کے موقع پر اپنے عہدوں کاچارج سنبھالیں گے۔

دریں اثناء اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی،سابق وفاقی وزیر برائے خصوصی تعلیم شیخ وقاص اکرم ، ممبر قومی اسمبلی شیخ محمدا کرم ،ممتاز سیاسی شخصیت شیخ نواز اکرم ، ممبر صوبائی اسمبلی راشد ہ یعقوب شیخ ، ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد علی ، ضلعی سیکرٹری حاجی دلدار علی ، تاجران بورڈ جھنگ کے صدر جمشید اختر ، تحصیل صدر امتیاز احمد موتی ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد ظہورچوہان ایڈووکیٹ ، سابق چیئر مین بلدیہ جھنگ چوہدری سلطان محمود ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد زاہد ، سٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد فاروق ، موبائل فونز ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر محمد اشتیاق اور دیگر سیاسی ، مذہبی ، دینی ، کاروباری تنظیموں کے عہدیداران و ممبران نے پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں