ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ چوہدری اشفاق احمد کی والدہ انتقال کر گئیں

منگل 2 جون 2015 14:36

جھنگ/فیصل آباد ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ چوہدری اشفاق احمد گجر کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر ان کے آبائی علاقہ چک نمبر 12 ایل سرگودھا میں ادا کی گئی جس میں ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے ججز ، وکلاء ، سمیت جھنگ و سرگودھا اور دیگر شہروں کے علماء ، صحافیوں ، دانشوروں ، ماہرین قانون ، اساتذہ ، صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شخصیات ، ارکان اسمبلی اور سول سوسائٹی کے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں مرحومہ کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے عہدیداران و ممبران سمیت سینئر ماہر قانون چوہدری تنویر احمدپاشانے مرحومہ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ ، دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ چوہدری اشفاق احمد گجرکے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کے درجات بلند فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت واستقامت سے برداشت کرنے سمیت صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں