پاکستان کو دھمکیاں دینے کی بجائے مودی اپنی لنگوٹی کو سنبھالیں باتوں سے قلعے فتح نہیں ہوتے،ابزادہ اقبال مہدی خان

حکومت اور افواج پاکستان کی سوچ اور حکمت عملی ایک ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں،لیگی ایم این اے

پیر 15 جون 2015 22:34

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان کو دھمکیاں دینے کی بجائے نریندر مودی اپنی لنگوٹی کو سنبھالیں باتوں سے قلعے فتح نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی خان نے راجہ وحید اکرم کے والد کے ختم قرآن کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء نوابزادہ مطلوب مہدی خان، پاپی ایم ایل (ن) کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید ، سٹی صدر شاہد رسول ڈار، عبدالرشید بٹ، ظہیر خان، راجہ ظفر اقبال کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنا سابقہ ریکارڈ دیکھ کر بات کرنی چاہئے شائد انہیں کارگل والا واقع بھول چکا ہے کیونکہ جب بھی ہمارے محب الوطن پاکستانیوں اور افواج پاکستان نے ان کا جواب دیا تو بھارت یہود کی گود جا کر معافی کی درخواست کرنے لگا اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بڑھکیں مارنے کی نجائے اپنی حیثیت کے مطابق بات کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان کی سوچ اور حکمت عملی ایک ہے جسے پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اسی لئے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں