جھنگ ، کالعدم تنظیم کا اہم رکن دوران اعتکاف دہشتگردوں سے رابطے پر گرفتار ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 11 جولائی 2015 18:35

جھنگ ، کالعدم تنظیم کا اہم رکن دوران اعتکاف دہشتگردوں سے رابطے پر گرفتار ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء ) محکمہ انسداد دہشتگردی جھنگ کی بڑی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے اہم اور خطرناک رکن کو اعتکاف کے دوران دہشتگردوں سے رابطہ رکھنے پر گرفتار ، ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں نے جھنگ سٹی کے علاقے میں ایک مسجد میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم رکن محمد عمر کو جو کہ اس مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا کو گرفتار کرلیا ۔

اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے اہلکارجھنگ نمبر کی ایک بڑی گاڑی میں آئے اور مسجد کو چاروں جانب سے اپنے گھیرے میں لے لیا اور محمد عمر کو اٹھا کر لے گئے ۔ حساس اداروں کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محمد عمر نے دوران اعتکاف چند ایسے دہشتگردوں سے فون پر رابطہ کیا ہے جن کے ذریعے ملک میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کے امکانات تھے ۔

(جاری ہے)

محمد عمر کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور الاعظم ٹرسٹ کے رہنماء معاویہ اعظم کا سابق گن مین بھی رہ چکا ہے ۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق محمد عمر دہشتگردوں سے مل کر عید کے ومقوع پر کسی بڑی واردات کی پلاننگ کررہا تھا ۔ محمد عمر کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کا امکان ہے

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں