ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد کا41واں سالانہ عرس مبارک (کل )منعقد ہو گا

ہفتہ 1 اگست 2015 20:28

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد محترم ڈاکٹر فرید الدین قادری کا41واں سالانہ عرس مبارک آج2اگست بروزاتوار کو شایان شان طریقے سے منعقد ہو گا جبکہ عرس مبارک کی مرکزی تقریب دار العلوم فریہ قادریہ ملحقہ دربار فرید ملت بستی لولہے شاہ جھنگ صدر میں انعقاد پذیر ہوگی جس سے علامہ غلام ربانی تیمور ، علامہ عبدالقدیر قادری ،الحاج محمد افضل نوشاہی، محمد سرور صدیق ، محمدشکیل طاہر ، قاری نور احمد چشتی ، عمر مصطفی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

عرس مبار ک کی تقریبات کی صدارت متولی دربار فرید ملت صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن جھنگ کے ضلعی امیر غلام سرور قادری اور ملک عبدالروٴف نے بتایاکہ عرس مبارک کی تقریبات سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین ، نامور مذہبی سکالرزاور ممتازمشائخ عظام کابھی خطاب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ عرس مبارک کی تقریبات میں ضلع جھنگ کے علاوہ مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں عقیدتمندان ، کارکنان اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ عرس مبارک کی مرکزی تقریب کاآغازبعد نماز مغرب ہو گا اور یہ تقریبات رات گئے تک جاری رہیں گی ۔ بعد ازاں شرکاء کیلئے لنگر کابھی اہتمام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں