جھنگ ، رشتے کے تنازع پر فا ئرنگ،خاتون سمیت تین افراد قتل

منگل 6 اکتوبر 2015 11:32

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) جھنگ میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جھنگ کے نواحی گاوٴں موضع کوڑیانہ میں ملزم صوبہ نے فا ئرنگ کر کے اپنے قریبی رشتے دار سرور عباس ، اس کے بھا ئی عمر حیات اور عمر حیات کی بیوی مسرت بی بی کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطا بق ملزم اور مقتول آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان رشتو ں کا تنازعہ چل رہا تھا ،واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ تھانہ صدر پو لیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں