جھنگ : نیپرا کو ہمیشہ ہی بعد میں خیال آتا ہے، وزیر اعلی پنجاب میاں‌محمد شہباز شریف نے نیپرا کی کلاس لے لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اکتوبر 2015 17:42

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اکتوبر 2015 ء) : حویلی شاہ میں گیس پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب میں نیپرا کی سستی کو وزیراعلیٰ پنجاب نے آڑے ہاتھوں لے لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کم نرخ پر بجلی فراہم کرنا نیپرا کی ذمہ داری ہے، نیپرا ہے کیا، اسے کوئی سمجھ بوجھ ہے کہ نہیں؟ نیپرا اب مجبوراً ٹیرف کو کم کرنا چاہ رہا ہے، نیپرا کو ہمیشہ بعد میں ہی خیال آتا ہے۔

(جاری ہے)

جھنگ میں پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر بجلی کے منصوبوں سے ہاتھ لگانے سے قاصر ہیں، نیپرا پر برستے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیپرا کو ہمیشہ بعد میں خیال آتا ہے، قائداعظم سولر پارک کے باعث ٹیرف کو 14سینٹس پر لائے، آپ نے 110 ارب روپے قومی خزانے کے بچائے، اب نیپرا سولر کا ٹیرف مزید کم کرنا چاہتا ہے، کنزیومر کو کم نرخ پر بجلی فراہم کرنا ہماری اور نیپرا کی ذمہ داری ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ اچھی حکومتیں آئیں گی تویہ منصوبے مکمل ہوں گے، پرائیویٹ ادارے اب ان منصوبوں کو ہاتھ لگانے کو تیار نہیں.

انہوں نے حکومتی منصوبوں کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دورٍ حکومت میں ایسے منصوبے اتنے کم وقت میں نہیں لگے جتنے دورٍ حاضر میں لگ رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں