جھنگ : وزیر اعظم نواز شریف نے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اکتوبر 2015 18:06

جھنگ : وزیر اعظم نواز شریف نے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اکتوبر 2015 ء) :وزیراعظم نوازشریف نے جھنگ میں حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھ دیا . پاورپلانٹ کے سنگٍ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ملک سے صرف بجلی کا بحران ختم ہوجائے تو عوام کے سامنے سُرخروہوں گے،ہماری حکومت کو بجلی کی فراہمی،معیشت اور دہشتگردی کا خاتمہ جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2017ءاور 2018ء میں بجلی کے بحران کا خاتمہ کوئی معمولی بات نہیں ہے،بحران کے خاتمے کیلئے منصوبے لگا رہے ہیں جن میں ہائیڈروپاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔ان کا کہناتھا کہ کراچی میں امن قائم ہو رہاہے شہر میں دوبارہ کاروبار شروع ہو رہاہے،کراچی کی روشنیاں بحال ہو رہی ہے،بجلی کا بحران مشرف کے دور سے ہے پہلی حکومتوں نے اس کیلئے کچھ کیوں نہیں کیا،ماضی اور آج کی حکومت میں بہت فرق ہے،قومی کے پیسے کا استعمال صحیح ہونا چاہیے جوہم نے کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ڈلیور نہیں کررہی جبکہ ملک سے بجلی کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبے لگائے جارہے ہیں، یہ ڈیلیور نہیں کر رہے تو اور کیا کر رہے ہیں. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے،تمام افسروں اور شہبازشریف کو شاباش دینی چاہیے،اگر 2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے تو بہت بڑی کامیابی ہوگی،پاکستان کے ہر صوبے میں آئندہ دو سالوں میں ترقی ہوتی نظر آئے گی،یہ چھوٹے چھوٹے نہیں بڑے منصوبے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارا مقصد صرف بجلی کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ سستی بجلی کی فراہمی بھی ہمارا مقصد ہے۔ کسان پیکج کی بحالی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسان پیکج بحال ہو گیا ہے جبکہ کھا دکی بوری بھی 500 روپے سستی ہو گئی ہے . کھاد کی بوری کی قیمت میں کمی کا فائدہ کسانوں کو ہو گا. جس سے کسانوں کو ریلیف ملے گا.

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں