کھڑے کھڑے ڈویژن بنا دیں ؟”گل تے کرو میرے نال “ وزیر اعظم

منگل 24 نومبر 2015 16:34

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کسانوں میں چیکوں کی تقسیم کے دور ان جھنگ کو ڈویژن بنانے کے مطالبے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کہاں سے آگیا ؟”گل تے کرو میرے نال “(پہلے مجھ سے بات توکریں)۔

(جاری ہے)

منگل کو کسان پیکج کے تحت چیکوں کی تقسیم کے دور ان بعض افراد کی جانب سے اچانک جھنگ کو ڈویژن بنانے کا مطالبہ کر نے پر وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ڈویژن کہاں سے آگیا ؟کیا کھڑے کھڑے ڈویژن بنا دیں ؟”گل تے کرو میرے نال “جس پر شرکائے تقریب مسکرانے پر مجبور ہوگئے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں