جھنگ ، نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں، بیوی اور بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

جمعرات 26 نومبر 2015 11:15

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) جھنگ میں تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع مکھیانہ میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک کاشتکار اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ہونے والے افراد کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں