انتظامی و پولیس افسران اور الیکشن کمیشن کے حکام کاحساس پولنگ سٹیشنو ں کا دورہ

جھان

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:55

جھنگ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) ضلع جھنگ میں ہفتہ کے روز منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے روز انتظامی و پولیس افسران اور الیکشن کمیشن کے حکام وقتاً فوقتاً حساس پولنگ سٹیشنو ں کے دورے کرتے رہے جبکہ اس موقع پر ان کی جانب سے بعض مقامات پر ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن جھنگ کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد میں قائم کئے گئے کل1084پولنگ سٹیشنوں میں سے 134کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اے پلس کیٹیگری میں رکھا گیاجہاں سکیورٹی کے معمول سے زیادہ اور فول پروف انتظامات بھی کئے گئے ۔

انہوں نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے حکام ، پریذائیڈنگ افسران ، انتظامی و پولیس حکام مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹا جاسکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں