جھنگ،مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت ماں جاں بحق ،باپ زخمی

پیر 18 جنوری 2016 11:06

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) جھنگ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پیر کو پولیس کے مطابق سرگودھا روڈ پر بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی،حادثے میں3 بچے اور والدہ موقع پر جاں بحق اور والد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 5 سال کا احمد ،2 سال کا موسی اور 9 ماہ کی عائشہ شامل ہے،زخمی والد آصف کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ منڈی شاہ جیونہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی ، گزشتہ آنے والے زلزلوں کے باعث دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی تھیں ۔ جاں بحق ہو نے والوں بچوں کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان تھیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں اور زخمی کو نکالا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں