جھنگ میں بھکر روڈ پر بس اور ویگن کے درمیان تصادم میں 17افراد جاں بحق۔تازہ ترین

جمعرات 21 فروری 2008 17:12

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2008ء)جھنگ میں بھکر روڈ پر بس اور ویگن کے درمیان تصادم میں 17افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ایک ویگن میں ایک ہی خاندان کے افراد بیٹھے تھے جو کسی فوتگی سے واپس آ رہے تھے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 13خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں